the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
عراق کی مسلح افواج نے شمالی شہر موصل کے نواح میں واقع علاقوں میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ۔انھیں امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد حاصل ہے۔

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے فوج کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ داعش کے جنگجوؤں کو متعدد دیہات سے پسپا کر دیا گیا ہے۔عراقی حکومت داعش کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں یہ کارروائی کررہی ہے۔ وہ اس سال کے دوران موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانا چاہتی ہے۔

عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ نینویٰ کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن فتح



کا پہلا مر حلہ شروع کردیا گیا ہے اور متعدد دیہات میں عراقی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔داعش نے موصل پر جون 2014ء سے قبضہ کررکھا ہے۔اس وقت اس شہر کی آبادی قریباً بیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔

عراق اور شام میں داعش کے زیر قبضہ یہ سب سے بڑا شہر ہے۔عراقی فوج پہلی مرتبہ ان کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے۔اس کو امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی قوت کے علاوہ اس کے فوجی مشیروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔

عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحییٰ رسول نے سرکاری ٹی وی کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ داعش کے خلاف اس کارروائی میں عراقی فورسز اور اتحادی فضائیہ دونوں کا نمایاں کردار ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.